امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام سے اپنے نمائندے چننے کا حق چھینا گیا تو مزاحمت کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برس ملک کی تاریخ کا بدترین دور رہا، قوم نااہل حکمران جماعتوں کے اعمال کا خمیازہ کئی عشروں تک بھگتے گی، اسمبلیوں کے خاتمہ پر عوام کے کندھوں سے بوجھ ہلکا ہوا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت مقررہ آئینی مدت میں شفاف الیکشن کا انعقاد کرے، عوام سے اپنے نمائندے چننے کا حق چھینا گیا تو مزاحمت کریں گے، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن آئین کی پاسداری کریں، غیر جانبدار رہیں۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آیندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کے منشور کے تحت انتخابات میں جائیں گے، عوام الیکشن میں آزمائی ہوئی پارٹیوں کی بجائے جماعت اسلامی سے تعاون کرے۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے قومی دن پر غیرمسلم کمیونٹی کو مبارک باد دیتے ہیں، جماعت اسلامی اقتدارمیں آ کر اقلیتوں کے لیے پاکستانی برادری کا ٹائٹل استعمال کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
