لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویزالٰہی کی نظربندی کے خلاف درخواست 16اگست کوسماعت کےلیے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ لاہور نے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کی نظربندی کے خلاف درخواست کی سماعت 16اگست کومقرر کردی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ سماعت کریں گے۔
عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کےلئے طلب کررکھاہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے معاملہ کابینہ کو بھجوانے کی سفارشات کی ہیں۔
چوہدری پرویز الہی کےوکیل عامرسعید راں عدالت پیش ہوکردلائل دیں گے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ یہ معاملہ کابینہ کےنمٹانے کا نہیں قانونی طور پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے فیصلہ کرنا ہے۔ نگران حکومت کو اس طرح کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
