Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا: ہوائی کے جنگلات میں آگ سے ہلاکتیں 80 ہوگئیں، بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ

امریکا کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد 80 ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اب بھی لاپتہ ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جزیرے کے اہم سیاحتی مقام لاہینا شہر میں یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب دور دراز کے سمندری طوفان سے چلنے والی تیز ہواؤں نے آگ کے شعلوں کو بھڑکا دیا۔

یہ آگ ان کئی آتشزدگیوں میں سے ایک ہے جس نے پورے علاقے کو آگ لگا دی ہے۔ آگ کے باعث ہزاروں افراد اپنے گھروں کو خالی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ جزیرہ ایک مقبول سیاحتی مقام ہے اور سیاحوں کو دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

دوسری جانب ریاست ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کو ریاست کا بدترین قدرتی سانحہ قرار دیدیا ہے۔

گورنر جوش گرین کا کہنا ہے کہ اب بھی تقریباً ایک ہزار افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

کاؤنٹی ماوؤی تقریباً مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکی ہے، 1700 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق 2018 کے بعد امریکا کے جنگلات میں لگنے والی یہ دوسری بڑی آگ ہے, 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں