میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب باغ ابن قاسم کلفٹن پہنچے جہاں میئر کراچی نے باغ ابن قاسم میں نو تعمیر شدہ سائیکل اورجاگنگ ٹریک کا افتتاح کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائیکل اور جوگنگ ٹریک سے صحت مند سرگرمیوں کو فروع ملے گا، دو دن خواتین کے لیے مختص کئے جائیں گے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، کراچی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، کرم اللہ وقاصی، نجمی عالم، سٹی کونسل کے ممبران اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
