وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ گوادر سمیت صوبے بھر میں دیرپا امن کا قیام عوام اور اداروں کا مشترکہ عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنےا یک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے جرات کے ساتھ بروقت کارروائی کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردوں کو جوابی کارروائی کے ذریعہ کیفر کردار تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کے مزموم مقاصد ناکام بنانے کے لیۓ سیکیورٹی ادارے مستعد ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر سمیت صوبہ بھر میں دیرپا امن کا قیام عوام اور اداروں کا مشترکہ عزم ہے،یوم آزادی کے عوامی جوش و جزبہ و خوشیو ں کو ملک دشمن عناصر ماند نہیں کرسکتے۔
