Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کے شہر خوست کے ہوٹل میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق خوست میں پولیس کے ایک ترجمان مستغفر گرباز نے پیر کے روز بتایا کہ دھماکا شہر کے ایک ہوٹل میں ہوا جس میں افغان باشندے اور پاکستان کے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے افراد رہتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا اور اس کے پیچھے کون تھا۔

اس دھماکے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان کی طالبان حکومت نے گزشتہ حملوں کا ذمہ دار داعش سے وابستہ گروہ کو قرار دیا ہے۔

گرباز نے ہوٹل میں مقیم پاکستانی پناہ گزینوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان، جنہیں تحریک طالبان پاکستان یا ٹی ٹی پی کے نام سے جانا جاتا ہے، خوست اور افغانستان کے دیگر علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

ٹی ٹی پی ایک الگ گروپ ہے لیکن افغان طالبان کا قریبی اتحادی ہے جس نے اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا کیونکہ امریکی اور نیٹو افواج 20 سال کی جنگ کے بعد ملک سے انخلا کے آخری مراحل میں تھیں۔

طالبان نے کہا ہے کہ ان کی توجہ افغانستان کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہے اور حالیہ مہینوں میں انہوں نے داعش کے ٹھکانوں کے خلاف کئی چھاپے مارے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2021 میں امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے نکلنے اور طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے بم دھماکوں اور دیگر تشدد میں ایک ہزار سے زائد افغان شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں