اسکردو ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ ہوئی ہے جس کے بعد اسکردو کو بین الاقوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکردو میں پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسکردو لینڈ کرگئی جس کے بعد قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا اور اسکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروادیا۔
بین الاقوامی پرواز پر سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ دوران پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگہ پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
Dramatic scenes at #Skardu, when the historic 1st Int'l flight touches down at the tarmac, marshalled to a water cannon salute, and pilot waving the national flag from the cockpit window.
Skardu is now open to the world! #14August #IndependenceDay2023 pic.twitter.com/1rg209t02R
— PIA (@Official_PIA) August 14, 2023
پی آئی اے کی دبئی سے اسکردو کی ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے اسکردو پہنچ سکیں گے۔
اس حوالے سے اسکردو ائر پورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مسافروں کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات، سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری حکام نے کیا۔
