Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے یومِ آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو چھہترواں یومِ آزادی مبارک ہو، پاکستان قائد اعظم کی لازوال قیادت اور ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے، پاکستان کے دشمنوں نے روزِ اول سے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، پاکستان کی 24 کروڑ عوام اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام و نامراد کر دے گی۔

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عوام لسانیت، صوبائیت اور ہر قسم کی سیاسی عصبیت کو بالائے طاق رکھ کر دھرتی ماں کے ساتھ وفا کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version