لاہورہائی کورٹ نے درخواست گزاروں سے بجلی بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں سے بجلی بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روکتے ہوئے درخواستیں نیپرا کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے کہا کہ نیپرا عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں بجلی بلوں کے ایشوز پر فیصلہ کرے اور لاہورہائی کورٹ نے نیپرا کو احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔
جسٹس سلطان تنویراحمد نے محمد حسین ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ لاہورہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصولی کالعدم قراردی، عدالتی فیصلے کے باوجود دوبارہ بجلی بلوں میں اضافی چارجز بھیج دیے گئے۔ بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی میٹر کاٹے جانے کا خدشہ ہے۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت بجلی بلوں میں اضافی چارجز وصولی روکنے کا حکم دے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
