Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع

نگران وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع کیلئے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کردی ہے۔

 وزیراعظم نے ایم ڈی کیٹ 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس سے پہلے ایم-ڈی-کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا۔

ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔

پی ایم ڈی سی نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

پی ایم ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان اب 10 ستمبر 2023 کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version