Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے جولائی 2023 کے بہترین پلیئر آف دی منتھ کے لیے مینز اور ویمنز کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ کے نظم و نسق پر مامور ادارے آئی سی سی نے انگلینڈ کے کرس ووکس کو ان کی شاندار کارکردگی پر ماہ جولائی 2023 کا بہترین پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے، جبکہ خاتون کھلاڑی کے طور پر آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈز کا انتخاب کیا ہے۔

کرس ووکس کو ایشز سیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ اور انتہائی اہم وقت پر رنز اسکور کرنے کی بنیاد پر اس خطاب سے نوازا گیا ہے۔

ایشز سیریز 2023 کے ابتدائی دو میچوں میں کرس ووکس انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، انہیں سیریز کے آخری تین میچوں کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

ایشز سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے کرس ووکس کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیریز میں واپسی کی اور ڈٓرامائی انداز میں سیریز کو برابر کر دیا۔

تقریباً ایک سال بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے کرس ووکس نے بلے سے انتہائی اہم 79 رنز بنائے تھے لیکن گیند کے انہوں نے 19 آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔

کرس ووکس نے اس شاندار کارکردگی کی بدولت ایشز سیریز میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

آئی سی سی نے خواتین کرکٹ میں بھی پلیئر آف دی منتھ کا بھی اعلان کیا ہے اور اس ماہ کے لیے آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈز کو منتخب کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشلے گارڈز نے ماہ جولائی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 232 رنز بنائے تھے جبکہ 15 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version