بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے امریکی اداکارہ گال گدوت اور اپنے حمل کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے انٹرویو میں دا ہارٹ آف اسٹون کی ساتھی اداکارہگال گدوت کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ گال پہلی خاتون ہیں جنہیں حمل کی اطلاع سب سے پہلے ملی۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ گال گدوت نے میرے حمل کی خبر سنتے ہی میری بہترین دیکھ بھال کی اور شوٹنگ کے دوران بھی میرا بہت خیال رکھا۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم دا ہارٹ آف اسٹون سے ہالی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
