Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رضوانہ پر تشدد کیس؛ سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، تفتیش کی نئی راہ ہموار

رضوانہ پر تشدد کیس میں سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، تفتیش کی نئی راہ ہموار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جس سے پولیس کے لیے تفتیش کی راہ ہموار ہوگئی۔

وفاقی پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلے دوبارہ طلب کر لیا۔

پولیس جے آئی ٹی کو جج کو شامل تفتیش کرنے کی رکاوٹ بھی دور ہو گئی۔ جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کو شامل کرنا مشکل تھا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا۔

جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔ جج کو شامل تفتیش کرنے کے لیے ملزمہ کے شوہر کو بطور جج شامل کرنا مشکل تھا۔

تاہم رجسٹرارآفس لاہورنے سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق اسلام آباد پولیس کے  خط موصول ہونے کی تردید کی ہے، خبر پرکلک کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version