Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ابھیشک بچن اور سیامی کھیر کی فلم ‘گھومر’ ریلیز کر دی گئی

بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن اور سیامی کھیر کی فلم ‘گھومر’ آج ریلیز کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلمساز انوراگ کشیپ نے ‘گھومر’ کو ابھیشک اور سیامی دونوں کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دے دیا ہے۔

ریلیز سے قبل آسٹریلیا کے میلبرن فلم فیسٹیول میں ‘گھومر’ کی نمائش ہوئی تھی، انوراگ کشیپ نے وہیں اسے دیکھا۔

انوراگ نے کہا کہ اس کا اسکرپٹ بہترین ہے، ڈائریکشن اور پرفارمنس بہت عمدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پردے پر اب تک کرکٹ کیلئے بنائی گئی سب سے اچھی فلم ‘گھومر’ ہے۔

فلم کی کہانی ایک خاتون کرکٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے میں اپنا ہاتھ گنوا بیٹھتی ہے لیکن تربیت کے بعد وہ دوبارہ ٹیم میں شامل ہوتی ہے۔

سیامی کھیر نے اس خاتون کھلاڑی کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ابھیشک بچن نے کوچ کا کردار نبھایا ہے۔

واضح رہے اس فلم کے ڈائریکٹر بلخی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version