Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک افغان سیریز کے دوران شائقین کے لیے داخلہ مفت کردیا گیا

پاک افغان سیریز کے دوران شائقین کے لیے داخلہ مفت کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا میں افغان بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین بغیر ٹکٹس اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست، دوسرا میچ 24 اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا، سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کرکٹرز نے افغانستان کے خلاف سیریز سے قبل جمعہ کو تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version