انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین خصوصی عدالت کے جج مقررہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پرسماعتوں کے معاملے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کردی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین خصوصی عدالت کے جج مقررہوگئے۔
ابوالحسنات ذوالقرنین آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ملک بھر میں ابھی صرف ایک ہی عدالت قائم ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر میں ایک ہی عدالت ہوگی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں ان کیمرہ پروسیڈنگز ہوں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 باقاعدہ قانون بن چکے ہیں جن کے گیزٹ نوٹیفیکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
