Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ محمود قریشی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سینئررہنما شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمودقریشی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ فیصلے کے بعد شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس سے لے کر روانہ ہوگئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے فیصلہ محفوظ کیا۔ ایف آئی اے کے بلانے پر وکیل شعیب شاہین کی جانب سے شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

شعیب شاہین کی جانب سے باربار جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے اورانھوں نے بھی شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ پرجج ابوالحسنات محمود ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی جبکہ عدالت نےغیرمتلعقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیاتھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version