Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلینڈ، 7 نوزائیدہ بچوں کی قاتل نرس کو عمر قید کی سزا

33 سالہ نرس شمالی انگلینڈ میں متعدد نوزائیدہ بچوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی بقیہ زندگی جیل میں گزارے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق برطانوی نرس لوسی لیٹبی کو سات بچوں کو قتل کرنے اور مزید چھ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

شمالی انگلینڈ کے کاؤنٹس آف چیسٹر ہسپتال کے نوزائیدہ یونٹ میں نرس کے طور پر کام کرتے ہوئے 33 سالہ نوجوان نرس نے 2015 سے 2016 کے درمیان نوزائیدہ بچوں کو زیادہ دودھ پلا کر، انہیں انسولین کا زہر دے کر یا ہوا کا انجکشن لگا کر ہلاک کر دیا۔

مانچسٹر کراؤن کورٹ کے جج جسٹس گروس نے پیر کے روز ان کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایسے طریقے سے کام کیا جو بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کی عام انسانی جبلت کے بالکل برعکس تھا۔

جج جسٹس گروس نے کہا کہ تم نے جان بوجھ کر انہیں نقصان پہنچایا اور انہیں مارنے کا ارادہ کیا۔

نرس کے دیگر جرائم کا ذکر کرتے ہوئے جسٹس گروس کا کہنا تھا کہ اس کے جرم میں بچوں کی موت کے بعد نامناسب تبصرے کرنا بھی شامل تھا.

نرس لوسی لیٹبی نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جبکہ متاثرین کے اہل خانہ موجود تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version