Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری اسکولوں میں تمام سہولیات کو بہتر بنایا جائے، وفاقی وزیر تعلیم

نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کو ایک ہفتے میں بہتر بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے اسلام آباد ماڈل سکول ایف سکس تھری کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کی پرنسپل کی عدم موجودگی کا نوٹس لیا۔

مدد علی سندھی نے اسکول کی بنیادی سہولیات کی خستہ حالت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

نگران وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ اسلام کے اہم ترین علاقے کا اسکول ہے ، اسکول کا پینٹ ، پلے گراؤنڈ اور واش رومز کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ تمام کام مکمل ہو جانے چاہیے تھے، وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کو ایک ہفتے میں بہتر بنایا جائے۔

نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی صورتحال جاننے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے تمام اسکول باقی پاکستان کے لئے ماڈل بنیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version