Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی مجموعی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا، تاہم کابینہ ارکان کو ایجنڈا آن ٹیبل فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

 نگران وزیر اعظم سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقراور ان کی کابینہ سے ملاقات کریں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ نگران وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سمیت مختلف وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں