Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بٹگرام؛ چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا

بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرنے کے ساتھ کنٹرول روم کو سیل کر دیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کوتاہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی تین دفعات شامل ہوں گی، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹگرام میں چیئرلفٹ ہوا میں معلق ہو گئی تھی جس میں آٹھ افراد پھنسے ہوئے تھے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version