آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ، جنوبی وزیرستان آمد پر کور کمانڈر پشاور نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔۔ آرمی چیف نے آسمان منزا کے قریب شیرونگی کا دورہ کیا۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال، انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔۔ #BOLNews #ISPR pic.twitter.com/wTcMhy5fu1
— BOL Network (@BOLNETWORK) August 23, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوان آرمی چیف کو علاقے میں سیکورٹی صورتحال اور انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے علاقے میں متعین افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی جبکہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف افسروں اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، پاکستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
جنرل سید عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ دشمن کے ایجنڈے کے تحت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا۔

















