برطانیہ کی خوبرو اداکارہ فلورینس پیو نے اہم نکشاف کر دیا۔
اداکارہ فلورینس پیو نے بتایا کہ کرسٹوفر نولن نے فلم ‘اوپن ہائیمر’ میں مجھے دیے گئے کردار پر معذرت کی تھی۔
یاد رہے کہ فلورینس پیو نے فلم میں کمیونسٹ رہنما جین ٹیٹلوک کا کردار ادا کیا ہے جو سائنسدان اوپن ہائیمر کی محبوبہ تھی۔
کردار کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ کرسٹوفر نے مجھے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا رول نہیں ہے اور اگر تم یہ نہیں کرنا چاہتیں تو میں انکار کا برا نہیں مناؤں گا۔
تاہم ان کے بات پر فلورینس کا کہنا تھا کہ میں نے جواب دیا مجھے فرق نہیں پڑتا، اگر میں فلم میں کافی بنانے والی کا کردار بھی ادا کروں تو بھی چلے گا۔
فلورینس نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے مجھ سے معافی مانگی اور میں نے انہیں کہا کہ پلیز ایسے نہ کیجیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
