Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن آئین کےمطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے، احسن اقبال

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کےمطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

اسلام آباد میں ن لیگی وفد نے چیف الیکشن کمشنر وممبران سےملاقات کی جس کے بعد سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے لیگی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہا ہےنئے ووٹرز کا اندراج کیا جائے، الیکشن کے دوران مؤثر مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ چاہتےہیں جلد منتخب حکومت آکر جمہوری کردارادا کرے، خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن کےلئےالیکشن کمیشن اقدامات کرے، 2018کے انتخابات میں آر ٹی ایس کو بٹھایا گیا،

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آئندہ انتخابات ملک کیلئے ایک سنگ میل ہے، الیکشن کمیشن سے اپنی تجاویز شیئرکی ہیں، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی، الیکشن کمیشن سے الیکشن کی شفافیت پر بھی بات کی اورالیکشن کمیشن نےتجاویز پرعمل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آئین پر عمل پیرا ہونا چاہیے، تمام جماعتوں کو مردم شماری کا علم تھا۔

انھوں نے کہا کہ آج ن لیگ کا وفد ای سی پی کی دعوت پر آیا اور تجاویز پیش کیں۔ الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے، 54 روز میں الیکشن کا شیڈول تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ حلقہ بندیاں اگر 14 دسمبر کو مکمل ہوتی ہیں تو 54 روز کا مزید الیکشن شیڈول ہوگا۔ حلقہ بندیوں کا کام دس سے پندرہ روز میں مکمل ہوسکتا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کے دوران پرتشدد تقاریر پر پابندی ہو، چیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن کمیشن بروقت اور شفافیت کے لئے تیار ہے۔ ملکی معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لئے نئی منتخب حکومت کا قیام ناگزیرہے۔ حلقہ بندیوں کے بعد دورانیہ تھوڑا طویل ہوگیا ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ میں سمجھتا ہوں تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے آئین کو سامنے رکھنا چاہئیے۔  آئین پابند کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن آخری مردم شماری کے نوٹس کو یقینی بنائے۔ ہم نے کہا سی سی آئی کے اجلاس کے بعد مردم شماری کروانے کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہماری تجویز پر یقین دہانی کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ہے الیکشن میں پیسہ لگانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، ہم نے انتخابی عمل کی شفافیت کی بھی تجویزدی ہے۔ کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن کے نتائج والا معاملہ نہ ہو۔ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن اقدامات کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version