گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ وسطی و جنوبی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتے کے روز خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مردان 30، تخت بھائی 29، دیر (بالائی 25، زیریں 08)، کاکول 26، کالام 20، مالم جبہ 10، پتن 08، سیدو شریف 07، پاراچنار 02، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی) 01، کشمیر میں کوٹلی 26، گڑھی دوپٹہ 19، مظفرآباد (ایئرپورٹ اور سٹی 02) پنجاب میں منگلا 21، جہلم 18، راولپنڈی (چکلالہ 19، شمس آباد 06)، اسلام آباد (بوکرا 17، سید پور 08، زیرو پوائنٹ 04، گولڑہ 01)، لاہور (گلبرگ 15، سٹی 11، سمن آباد، اقبال ٹائون 05، لکشمی چوک 04۔ شاہی قلعہ 04، اپر مال 03، گلشن راوی 02، نارووال 17، اٹک 05، بھکر 02، مری 03، گوجرانوالہ 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 06، سکردو 08، استور 07، بونجی اور گوپس 01بلوچستان میں بارکھان میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
