Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف واپس آکر حفاظتی ضمانت لیں گے اور کیسز کا سامنا کریں گے، رانا ثناءاللہ

 رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آکر حفاظتی ضمانت لیں گے اور کیسز کا سامنا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج الیکشن کمیشنر سے ملاقات ہوئی جس میں ای سی پی کو انتخابات کرانے کیلئے پرعزم پایا ہے۔

 رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ الیکشن مئی میں ہوں گے یہ درست بات نہیں، الیکشن کمشنر کو آج ملاقات میں آگاہ کیا وہ اس بارے وضاحت جاری کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں قانونی اور آئینی ضرورت ہے جبکہ ووٹرز کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق آج سے پہلے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی صدر جناب شہباز شریف نے آج اعلان کیا ہےکہ وہ اکتوبر میں واپس آئیں گے۔

سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ واپسی پر حفاظتی ضمانت لیں گے اور کیسز کا سامنا کریں گے، کیسز کی نوعیت کو دیکھا جائے تو بلاشبہ وہ بری ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version