مصری خاتون نے بے وفا شوہر سے طلاق لینے کے بعد جشن منایا اور راہ گیروں میں سونے کے تحائف بھی تقسیم کیے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک مصری خاتون کی اپنے شوہر سے علاحدگی کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہے۔
ویڈیو میں ایک مصری خاتون اپنے شوہر سے طلاق کے بعد عدت کے آخری ایام کا جشن مناتے ہوئے راہگیروں میں سنہری انعامات تقسیم کرتی نظر آتی ہے۔
خاتون نے اس موقع پر اپنے لیے ایک کیک بھی بنوایا جس پر لکھا تھا “طلاق مبارک ہو‘‘۔ خاتون نے کہا کہ اس نے خوشی کے موقع کو کیفے میں سونے کے انعامات تقسیم کرکے منانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ اداس نہیں ہے۔ کیونکہ طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی جسے وہ بالکل قبول نہیں کرتی۔
یہاں قابل ذکر ہے کہ سنٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائزیشن اینڈ سٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں مصر میں طلاق کے کیسوں کی تعداد تقریباً 245 ہزار تک پہنچ گئی ہے،اس سے 2020 کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب یہ تعداد 222 ہزار کیسز تک تھی۔ رپورٹ کے مطابق، 2020 میں شادیوں کی تعداد تقریباً 876,000 تک پہنچ گئی، اور 2021 میں یہ بڑھ کر 880,000 شادیوں تک پہنچ گئی۔




















