کھانے کے عجیب و غریب فیوژن دیکھے بہت عرصہ ہو گیا ہے لیکن یہ ‘انتظار’ دراصل ایک نئی ڈش کے ساتھ ختم ہوا ہے جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس نئی ڈش کو صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل موصول ہوا ہے جس میں بھنڈی سے بنے پراٹھا دیکھا گیا ہے۔
ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے بھنڈی کے ساتھ ایک ترکیب شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔ اگرچہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ آلو اور گوبی پراٹھے سے واقف ہوں گے لیکن کھانا پکانے والی اس ویڈیو میں بھنڈی پراٹھے کی تیاری دکھائی گئی جس نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا کہ “بھنڈی کی اس ترکیب کو دیکھنے کے بعد، سبزیاں پکانا بند کر دیں گے اور ہمیشہ اسے پکانا پسند کریں گے۔”
اب تک، ایک خاتون کو بھنڈی پراٹھا بناتے ہوئے دکھائے جانے والی اس ریل کو 8.6 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
