Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانس نے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کردی 

فرانس کی جانب سے اسکولوں میں لڑکیوں کے عبایا پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیرتعلیم نے سرکاری اسکولوں میں عبایا، ڈھیلا ڈھالا لباس اور آستینوں والے کپڑے پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ریاست کے تعلیمی اداروں میں لباس کے باعث مذہب کی شناخت نہ ہونا ہے۔

فرانسیسی وزیرتعلیم گیبریل اطال نے ایک انٹریو میں وضاحت کی کہ جب طالبات اسکول جائیں تو ان کے لباس سے ایسا تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ ان کا تعلق کسی خاص مذہب سے ہے۔

خیال رہے کہ فرانس میں 2004 میں ایک قانون کے تحت اسکولوں میں ایسی تمام علامات یا لباس پر پابندی لگائی گئی تھی جسے بظاہر مذہبی وابستگی کا اظہار ہوتا ہو تاہم اس میں عبایا شامل نہیں تھا۔

دوسری جانب فرانس کی مختلف سیاسی جماعتوں نے پابندی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نے 2004 میں اسکول میں اور 2010 میں عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس سے فرانس کی 5 ملین کی مسلم آبادی میں شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

متعلقہ خبریں