Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ تاحال برقرار ہے اور پاکستان میں اب بھی بچوں کی بڑی تعداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی صورتحال پولیو کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں، پولیو ویکسین کا بائیکاٹ بھی بڑا مسئلہ ہے، افغانستان میں پولیو پروگرام کی ناکامی پاکستان کے پولیو پروگرام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

ایمرجنسی کمیٹی نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی اور افغان شہری پولیو ویکسینیشن ضرور کرائیں اور انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے، ملاوی اور موزمبیق سے بیرون ممالک سفر کرنے والے بھی پولیو ویکسینیشن ضرور کرائیں۔

متعلقہ خبریں