پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق “شاہین دہم” جاری ہے۔
اس حوالے سے چینی میڈیا نے بتایا کہ چین اور پاکستان کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں چین میں ہورہی ہیں، مشترکہ مشق شاہین 10 چین کے شمال مغربی علاقوں جی چوان اور یی شوآن میں منعقد کی جا رہی ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق شاہین سیریز کی 10ویں مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں فضائی دفاع، جوابی اقدامات، قبضے اور کنٹرول کے آپریشنز مشقوں میں شامل ہیں۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشترکہ تربیتی مشقوں میں جنگی منظرناموں کی تربیت پر توجہ دی جائے گی اور آپریشنل حکمت عمل سمیت تربیت اور کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ مشقوں میں لڑاکا اور دیگر طیارے، زمینی افواج میزائل دستے، ریڈار اور سگنل کور بھی شامل ہیں جبکہ چینی بحری ہوابازی کے یونٹ بھی مشترکہ تربیتی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔
چینی میڈیا نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے 4.5 جنریشن اومنی رول جے 10سی طیارے پہلی بار بیرون ملک مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈرز بھی مشقوں میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پی ایل اے ایئرفورس کے جے 10 سی، جے 11 اور جے 16 لڑاکا طیارے بھی مشقوں میں لے رہے ہیں جبکہ زمینی حملے، ائِر ٹو ایئر کومبیٹ، الیکٹرانک کائونٹر مئیرز اور الیکٹرانک کائونٹر کائونٹز مئیرز بھی مشقوں کا حصہ ہیں۔
چینی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ شاہین 10 میں مختلف کومبیٹ مشنز کے حوالے سے تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی، تاہم مشقوں کے دوران بحری اہداف کو نشانہ بنانے کے ساتھ زمین سے فضا میں اہداف کو نشانہ بنانے کی مشق بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چینی اور پاکستانی فضائیہ نے “شاہین (ایگل)” مشترکہ تربیتی مشقوں کا آغاز مارچ 2011 میں کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
