Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاجکستان میں موسلادھار بارشوں سے کم از کم 21 افراد ہلاک

تاجکستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث تین قصبوں میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق تاجکستان میں تین روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے بہاؤ کے باعث کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہنگامی حالات سے متعلق کمیٹی کے ایک ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں’ جو پیر کے روز 13 تھے۔

یہ ہلاکتیں وسطی تاجکستان کے تین قصبوں میں ہوئیں جو دارالحکومت دوشنبے سے زیادہ دور نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں گاڑیوں کو سیلاب اور تباہ شدہ سڑکوں پر دکھایا گیا ہے۔

حکومت نے پیر کے روز کہا تھا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ زیادہ ہے اور اس نے لوگوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے، خاص طور پر تاجکستان کے پہاڑوں کے آس پاس۔

ملک میں یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کروبلس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایران اور دیگر ممالک کی حکومت نے تاجکستان کی حکومت کو اپنی حمایت کی پیش کش کی ہے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں