Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میچ فیس مردوں کے برابر

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی میچ فیس میں فوری طور پر مردوں کے برابر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ تبدیلی انڈیپنڈنٹ کمیشن فار ایکویٹی ان کرکٹ (آئی سی ای سی) کی رپورٹ میں تجویز کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ انگلش اور ویلش کرکٹ میں امتیازی سلوک وسیع پیمانے پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کو وائٹ بال کے لیے مردوں کی فیس کا 25 فیصد اور ٹیسٹ کے لیے 15 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے۔

انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی دیکھنے میں شاندار ہے۔

ای سی بی کی جانب سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی وسیع تر تنخواہوں کے علاوہ ہر میچ کی میچ فیس ادا کی جاتی ہے جو اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوتی۔

آئی سی ای سی کی رپورٹ میں نسل پرستی، جنس پرستی، طبقاتی تفریق اور ایلیٹزم پر روشنی ڈالی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کی خواتین کی اوسط تنخواہ انگلینڈ کے مردوں کے مقابلے میں 20.6 فیصد ہے جبکہ انگلینڈ کی خواتین کپتان کا الاؤنس مرد کپتان کو دیے جانے والے الاؤنس کا 31 فیصد ہے۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ میچ فیس کو معیاری بنانا مساوی کھیل کی جانب پہلا قدم ہے۔

مردوں کی میچ فیس میں اضافے کو عالمی فرنچائز لیگز کے ساتھ معاہدوں میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے کھونے کے خطرے سے لڑنے کے ایک طریقے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version