کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی تشکیل دے دی گئی اورٹی او آرز بھی طے کرلیے گئے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق وزیر خزانہ کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہ مقررکر دیے گئے۔
دیگر ممالک کےساتھ حکومتی سطح پرمعاہدوں پرمذاکرات کمیٹی کےٹی اوآرز میں شامل ہیں جس کے تحت جی ٹو جی معاہدوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جاسکے گی۔
ٹی او آرز کے مطابق کمرشل ٹرانزیکشنز پرفوری عمل کیلئےضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا۔ کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سےلینا ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنزمیں وزیر تجارت اورصنعت پیداوار شامل ہوگی جبکہ مواصلات، پاوراینڈ پیٹرولیم,قانون کے وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
