Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی میں 0.54 فیصدکامزید اضافہ، مجموعی شرح 24.39 فیصدہوگئی

ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی میں 0.54 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ5 روپے اوردال مسور5 فی کلومہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق چاول 2 روپےکلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپے درجن مہنگے ہوئے، دال ماش 7 روپےکلو، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3 روپے اور5کلوکوکنگ آئل کا ڈبہ 17 روپے سے زائد مہنگاہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے آلو، تازہ دودھ، دہی، اوردال مونگ بھی مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے فی کلو ٹماٹر3 روپے، پیاز2 روپے، لہسن 3 روپے سے زائد سستا ہوا اورکیلے 3 روپے فی درجن،ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 5 روپے، زندہ مرغی 5 روپے فی کلوسستی ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں