Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم سے نگران وزیرِ اطلاعات و نشریات کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مرتضیٰ سولنگی نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے مثبت بیانیے کی مؤثر نمائندگی کے لیے ممکنہ حکمت عملیوں پر مشاورت بھی کی گئی۔

ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر بھی شریک تھے۔

نگران وزیراعظم سے وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ممکنہ اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں جمال شاہ نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مابین تعاون انتہائی سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version