Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی کوریا، والدین کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر ٹیچر نے خودکشی کر لی

جنوبی کوریا کے ایک پرائمری اسکول کی ٹیچر نے بچوں کے والدین کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ واقعہ جولائی میں پیش آیا تھا، ٹیچر لی من سو کی ڈائری اور ٹیکسٹ میسجز کی چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ ٹیچر والدین کی جانب سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

اس سانحے نے پورے جنوبی کوریا میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

ٹیچر لی من سو نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ بچوں کے والدین غیر ضروری طور پر انہیں ہراساں کر رہے ہیں اور وہ اتنی مغلوب ہو گئی ہیں کہ نوکری چھوڑنا چاہتی ہیں۔

ٹیچر لی من سو کو اس کے ساتھیوں نے اپنے کلاس روم اسٹور کی الماری میں مردہ پایا تھا۔

جنوبی کوریا کے پرائمری اسکولوں کے ہزاروں اساتذہ نے کام پر بہتر تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کو ہڑتال کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر والدین کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے، جو انہیں دن کے تمام اوقات اور اختتام ہفتہ پر بلاتے ہیں، لگاتار اور غیر منصفانہ طور پر شکایت کرتے ہیں۔

ٹیچر من سو کے کزن پارک ڈو یونگ نے انکشاف کیا کہ خودکشی سے پہلے کے مہینوں میں من سو پر والدین کی طرف سے شکایات کی بوچھاڑ کی گئی تھی۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں