صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں نیوی کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی اور وطن کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں
گوادر : پاک بحریہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دو افسران سمیت ایک جوان شہید
واضح رہے کہ گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث ایک جوان شہید جبکہ دو افسران زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
