Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیونل میسی پر مداح نے حملہ کردیا

لاس اینجلس ایف سی کے خلاف میچ کے دوران لیونل میسی کے مداح نے گراؤنڈ میں بھاگ کر لیونل میسی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرمیامی کی نمائندگی کرتے ہوئے لاس اینجلس ایف سی کے خلاف ایک میچ کے دوران ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کے ایک مداح نے گراؤنڈ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو پکڑنے کی کوشش میں دوڑ لگائی اور اس تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہوا لیکن دوسری طرف سے لیونل میسی کے باڈی گارڈ نے بھاگتے ہوئے اسے پکڑلیا۔

اس دوران گراؤنڈ کے اطراف میں موجود سیکیورٹی گارڈز نے بھی دوڑ لگائی لیکن اس سے پہلے میسی کا ذاتی باڈی گارڈ اس مداح تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا جو شاید لیونل میسی کو گلے لگانے کی کوشش کررہا تھا۔

خیال رہے کہ پیرس سینٹ جرمن سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کلب انٹرمیامی میں آنے کے بعد لیونل میسی کا اب تک کا سفر نہایت شاندار رہا ہے وہ اب تک 11 گول خود کرچکے ہیں اور ساتھی کھلاڑی سے اپنے پاس کی مدد سے 5 گول کروانے میں کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں