Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کا پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق کے مطابق نگران وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے تین اہلکاروں کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

گوادر : پاک بحریہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دو افسران سمیت ایک جوان شہید

واضح رہے کہ گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث ایک جوان شہید جبکہ دو افسران زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version