نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وقت پرالیکشن کےانعقاد کیلئےکوشاں ہیں، انتخابات کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا ہےکہ اپنےدائرہ اختیارمیں رہتےہوئےمعاشی اورمالی معاملات چلارہےہیں، توانائی کےشعبوں اورایف بی آرمیں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ سول ملٹری قیادت مل کر آگے بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد میں غیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑنے کہا کہ توانائی کےشعبےمیں کچھ تقسیم کارکمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔ امیدہےالیکشن کمیشن مناسب وقت میں حلقہ بندیاں مکمل کرلےگا،غیرملکی میڈیانمائندگان سے بطورنگراں وزیراعظم پہلی گفتگو ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کو آگےبڑھانا ترجیح ہے، تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرناپارلیمنٹ کااختیارہے، عام انتخابات جلدکرانے کیلئےہرممکن معاونت کرینگے، آئین کے مطابق مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ آئینی طورپرحکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے۔
انھوں نے کہا کہ مغربی سرحد پر حملے ہورہے ہیں، اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہےہیں۔ افغانستان میں امریکا اوراتحادیوں کاچھوڑاگیااسلحہ خطےکیلئےبڑا چیلنج ہے۔ اتحادیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ چکا ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برداری کےساتھ مل کراس چیلنج سےلڑناچاہتےہیں، ہم اس چیلنج کے آگے ہار نہیں مان سکتے، ہمارامؤقف تھا اتحادی افواج کےانخلاکےبعدصورتحال کوبھگتناپڑےگا۔ طالبان عبوری دورسےگزررہےہیں،انہیں وقت دیناچاہیے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا کہ ملک میں تمام رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینےکی آزادی ہے۔ ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے، اپنےدائرہ اختیارمیں رہتےہوئےمعاشی اورمالی معاملات چلارہےہیں، توانائی کےشعبوں اورایف بی آرمیں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
