Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کے پی زون کی صوبہ بھرمیں غیرقانونی کرنسی ڈیلرزکے خلاف کارروائیاں

ایف آئی اے کے پی زون کی صوبہ بھر میں غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے پی زون کی صوبہ بھر میں غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے یکم دسمبر 2022 سے 2 ستمبر 2023 تک کارروائیوں سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی کرنسی کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف 467 چھاپے مارے گئے ہیں، چھاپوں کے دوران 547 ڈیلروں کو گرفتار جبکہ44 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان سے 4 لاکھ 805 ڈالرز برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان سے دیگر ممالک کی 261 ملین روپے کی کرنسی بھی برآمد کی گئی، مجموعی طور پر ملزمان کے قبضے سے ایک ارب 71 کروڑ برآمد کئے گئے۔

ایف آئی نے مرتب شدہ رپورٹ میں بتایا کہ غیرملکی کرنسی کے کاروبار میں گرفتار 167 ملزمان کو سزائیں دلوائی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version