پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی پی آئی بی کالونی گھر میں تشدد اور چھری کےوار سے17سالہ فضہ کاقتل ڈکیتی مزاحمت پرہوا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 17سالہ فضہ کو محلے کے چار لڑکوں نے بدترین تشدد کرکے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چارملزمان گھرمیں لوٹ مارکے لیےداخل ہوئےتھے۔ واقعہ کامقدمہ مقتولہ کےبھائی فہدعلی کی مدعیت کی مدعیت میں درج کرلیا۔
کراچی: گھر میں تشدد اور چھری کے وار سے17سالہ لڑکی کا قتل
17سالہ لڑکی کو محلے کے 4 لڑکوں نے بدترین تشدد کر کے قتل کیا،پولیس کی ابتدائی تفتیش #BOLNews #Karachi pic.twitter.com/ux3dT6EjM1— BOL Network (@BOLNETWORK) September 8, 2023
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مقدمےمیں دوران ڈکیتی قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے، واقعہ کےوقت مقتولہ لڑکی گھرمیں اکیلی تھی، دوبہنیں اسکول، والدہ اوربھائی باہرگئےہوئےتھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گھرسے50ہزارروپے اورزیورات غائب ہیں، مقدمے میں محلے کے چار لڑکوں شہباز، جنید ،حسن اور علی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد تین ملزمان فرار اور ایک پولیس کی حراست میں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
