Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی، حالیہ ہفتے مختلف شہروں میں چینی 180 سے 200 روپے کلو میں فروخت ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پشاوراورکوئٹہ میں چینی 200 روپے فی کلومیں فروخت ہوئی جبکہ راولپنڈی اورکراچی میں چینی 195، اسلام آباد، خضدارمیں 190 فی کلومیں دستیاب تھی۔

 ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، سکھراوربنوں میں چینی 180 کلوفروخت ہوئی جبکہ لاہور، لاڑکانہ میں 185، سرگودھا 176 اوربہاولپورمیں چینی کی قیمت 175 کلو رہی۔

علاوہ ازیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب مر رہا ہے، کسی کو ان کی فکر نہیں۔

واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں گذشتہ کئی مہینوں سے اضافہ جاری ہے اور اس کی قیمت جو اس سال کے شروع میں 85 سے 90 روپے فی کلو تھی، صرف آٹھ مہینوں میں 190 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں

چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کسٹم کی جانب سے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ صوبے کے سرحدی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چینی سے لدے 20 ٹرک قبضے میں لے لئے گئے، تاہم  ٹرکوں میں ہزاروں پیکٹ چینی ہمسایہ ملک افغانستان اسمگل کی جارہی تھی۔

کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران 16 سو میٹرک ٹن چینی قبضے میں لی گئی تھی۔

کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں 4 چینی کے گوداموں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

چینی برآمد کرنے پر پابندی لگادی

دوسری جانب ملک میں چینی باہر سے منگوانے کے باعث چینی کی قیمتیں مزید بڑھنی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے، محکمہ خوراک کے پاس ا س وقت 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمہ خوراک کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ سرپلس چینی کے ذخائر ختم کرنے سے امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آجائے گی جس سے شہری 100روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version