سراج الحق نے کہا ہے کہ پانچ برسوں میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی و معاشی دہشت گردوں نے سات عشروں سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چینی، بجلی اور پانی چوروں کی سرپرستی حکومتیں کرتی ہیں،حکمرانوں کا کام لوٹ مار اور غریب کا کام صرف ووٹ دینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے سیاست و جمہوریت کے نام پر باریاں لی۔گزشتہ پانچ برسوں میں عوام مشکل ترین دور سے گزرے، پانچ برسوں میں مہنگائی،بے روزگاری کا طوفان آیا اور امن و امان تباہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ کردیا ہےجبکہ گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کا اعلان ہوگیا ہے، عوام کہاں جائیں؟ بے روزگاری، مہنگائی نے لوگوں کی زندگیاں جہنم بنادی ہیں۔قوم متحد ہوجائے تو اسلامی فلاحی پاکستان کی منزل دور نہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ استحکام کی ایک ہی صورت صاف اور شفاف انتخابات ہیں، نگران حکومت 90 دن کی آئینی مدت میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
