Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک آرمی نے یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی

پاکستانی لانگ رینج ٹیم نے یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ یو کے 2023 جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانیہ میں یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا ہے جس میں پاکستان کی ٹیم پہلی بار یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ اپنی نوعیت کا دوسرا بڑا عالمی پلیٹ فارم ہے، دنیا کے 12 ممالک کے 80 سے زیادہ شوٹرز نے بھی چیمپئن شپ میں شرکت کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے چاندی کے تمغے جیتے اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی لانگ رینج ٹیم نے یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ یو کے 2023 جیت کر تاریخ رقم کر دی، پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version