Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، وزیراعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نےکہا ہےکہ عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید صابر حسین  کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ مسائل کے باوجود بجلی کا بلوں میں کمی اور سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ صرف اور صرف عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خرچ ہوگا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے یہ بھی کہا کہ آزادکشمیر میں انڈسٹری کی ترقی اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کا مشن لے کر آیا ہوں ، عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم کے متاثرین اور نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، اب دریائے نیلم میں 20 کیومک پانی چھوڑا ہے جس سے مسائل میں کمی آئے گی۔

  وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا مزید کہنا تھا کہ بجلی، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بجلی چوری کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے جبکہ بہت جلد مظفرآباد، پونچھ اور میرپور ڈویژن کا دورہ کروں گا۔

اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری قاسم مجید اور پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version