Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نائیجیریا، دریا میں کشتی الٹ گئی، 28 ہلاک درجنوں لاپتہ

نائیجیریا کے ایک دریا میں مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نائیجیریا میں نائجر نامی دریا میں مسافروں سے بھری ایک کشتی الٹنے سے 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو حکام دریا کنارے پہنچ گئے ہیں، جو مقامی افراد کے ہمراہ مل کر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 100 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی کشتی اتوار کی صبح نائجر ندی کے کنارے الٹ گئی تھی جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کشتی میں سوار مسافر نائجر ریاست کے دارالحکومت منا سے 251 کلومیٹر (156 میل) کے فاصلے پر واقع گباجیبو برادری میں واقع اپنے کھیتوں کی طرف سفر کر رہے تھے۔

نائجر اسٹیٹ ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ابراہیم اودو نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ضلع موکوا میں اس کے دور دراز علاقے کی وجہ سے کمیونٹی تک امداد پہنچنے میں کئی گھنٹے لگے اور آس پاس کے دیہاتی دریا پر اب بھی تیرتی ہوئی لاشوں کی تلاش میں ہیں ۔

ابراہیم اودو نے بتایا کہ غوطہ خوروں نے پیر کی صبح تک ندی سے مزید چار لاشیں برآمد کیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ کم از کم 40 مسافر اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ تیس کو بچا لیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں