قومی ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور حتیٰ کہ دونوں بولرز بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں اترے۔
Naseem Shah and Haris Rauf are almost certain to miss Pakistan's next game, against Sri Lanka on Thursday, and their participation in the final – should Pakistan get there – is also unsure https://t.co/IbNQdAcaHc #AsiaCup2023 pic.twitter.com/K6TwrYAUKP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 11, 2023
ذرائع نے بتایا ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہوگئی ہے، دونوں فاسٹ بولرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائےگا، جس کے بعد ان کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں جمعرات کو سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے۔



















