Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ: حارث اور نسیم کی سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور حتیٰ کہ دونوں بولرز بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں اترے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہوگئی ہے، دونوں فاسٹ بولرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائےگا، جس کے بعد ان کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں جمعرات کو سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں